پوری قوم تمام تر سیاسی اختلافات بھلا کرسیلاب متاثرین کی خدمت کے لیے ایک ہو جائے، چوہدری محمد یٰسین


اسلام آباد ( صباح نیوز)پاکستان ورکر زفیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اور قائد مزدور یونین (سی بی اے ) چوہدری محمد یٰسین نے اپیل کی ہے کہ پوری قوم تمام تر سیاسی اختلافات بھلا کرسیلاب متاثرین کی خدمت کے لیے ایک ہو جائے۔

پاکستان ورکر زفیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اور قائد مزدور یونین (سی بی اے ) چوہدری محمد یٰسین ،صدر چوہدری نسیم اقبال ،چیئرمین ماما سلام بلوچ،نیشنل کوآرڈینیٹر پی ڈبلیو ایف شوکت علی انجم ،ماسٹر ٹرینر اسد محمود و دیگر عہدیداران نے حالیہ بارشوں کے باعث سیلاب کی وجہ سے انسانوں،جانوروں اور فصلوں کے نقصان پر دکھ اور افسوس کااظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب جیسی صورت حال ملک میں قیامت صغریٰ کا منظر پیش کر رہی ہے اور اسکی وجہ سے لوگوں کے مال و اسباب پانی کے نظر ہو چکے ہیں،سیلاب کی تباہ کاریوں نے ہزاروں افرادجس میں خصوصی طور پر دیہاڑی دارمزدور،بھٹہ خست مزدور،

گھریلو ملازمین کے علاوہ تمام شعبوں کو بری طرح متاثر کیا ہے اور ہزاروں افراد بے گھر ہو چکے ہیں اور انکے کھانے پینے کی اشیاء کی قلت پیدا ہو رہی ہے اور مختلف بیماریاں بھی بڑھ رہی ہیں جسکی وجہ سے مزدور سخت بے چینی کا شکار ہے ، اب وقت ہے کہ اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائے اور اس سلسلے میں تمام مخیر حضرات اس کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں،مخلوق خدا کی خدمت سب سے افضل عبادت کا درجہ رکھتی ہے اور یہی موقع ہے کہ اس مشکل کی گھڑی میں ہم اپنے بھائیوں کی مشکلات میں ان کی مددکوآئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام ترسیاسی اختلافات بھلاکر دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے ایک