صدر ڈاکٹر عارف علوی کی ہرنائی، بلوچستان میں شہید ہونے والے پاکستان آرمی کے جوانوں کے ورثا سے ٹیلی فون پر تعزیت


اسلام آباد(صبا ح نیوز)صدر ڈاکٹر عارف علوی نے 14 اگست کو ہرنائی، بلوچستان میں شہید ہونے والے پاکستان آرمی کے جوانوں کے ورثا سے ٹیلی فون پر تعزیت کااظہار کیا۔

ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے نائیک محمد عاطف اور سپاہی قیوم جاوید کے لواحقین سے بات کی۔صدر مملکت نے فرض کی انجام دہی میں جان قربان کرنے پر شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ صدر مملکت کی شہدا کیلئے بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی.