لاہور (صباح نیوز)مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ اداروں پر تنقید ہم نہیں عمرانی ٹولہ دھڑلے سے کرتا ہے۔
نوازشریف سے زیادہ کسی حکمران نے اداروں کو مضبوط نہیں کیا۔نوازشریف نے فوج کو ایٹم بم،جے ایف تھنڈر طیارے اور رن وے کیلئے موٹرویز دیں۔
نوازشریف کی قیادت میں عدلیہ بحالی کی تحریک چلی اور بحال بھی ہوئی۔پاکستان کے تمام ادارے ملک و قوم کی ملکیت ہیں کسی فرد واحد کی جاگیر نہیں ہیں۔
عمران خان اور ثاقب نثار جیسے مہروں کو اداروں کا نام مت دیں۔ مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا عثمان بزدار کے بیان پر ردعمل میں کہابزدارصاحب آپکا فہم فراست اور سوچنے سمجھنے سے کوئی تعلق نہیں۔
بزدار صاحب آپکا تعلق صرف کھانے اور کھلانے سے ہے جو آپ خوش اسلوبی سے سرانجام دے رہے ہیں۔بزدار صاحب آپ نے اداروں کا نام فرنٹ مین،شوگر مافیا اور پیٹرول مافیا رکھا ہے؟۔ان سب مافیا کا سرغنہ صرف عمران نیازی ہے۔اداروں کی بدنامی کا باعث بننے عمران نیازی ،اداروں کے پیچھے چھپے عمران نیازی