شہباز گل پمزہسپتال سے فارغ، ڈاکٹرز نے صحت مند قرار دیدیا


اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کو پمز ہسپتا ل سے ڈسچارج کردیاگیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پمز ہسپتال انتظامیہ نے شہباز گل کا  چیک اپ اور میڈیکل رپورٹس کا جائزہ لے کر انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کردیا۔

شہباز گل دوبارہ سینے میں درد کی تکلیف کی شکایت کر رہے ہیں۔پمزہسپتال کے ڈاکٹرز نے کہا کہ شہباز گل کی طبیعت بالکل ٹھیک ہے اور انہیں سانس کا مسئلہ نہیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس نے گزشتہ ہفتے شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی جس پر عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ان کا دوبارہ میڈیکل کا حکم دیا تھا۔