پی پی خواتین کو مساوی مواقع فراہم کرنے کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی،بلاول


کراچی (صباح نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی خواتین کو مساوی مواقع فراہم کرنے کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی ۔

خواتین پر تشدد کے خلاف عالمی دن  کے موقع پر اپنے سوشل میڈیا پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ خواتین اور لڑکیوں پر تشدد قانونی طور جرم اور انصاف پر کھڑے کسی بھی معاشرے کے لیے ناقابل قبول ہے۔ پیپلزپارٹی خواتین کے خلاف تشدد پر صفر برداشت رکھتی ہے۔پی پی پی حکومتوں اور خود پارٹی نے ہمیشہ مضبوط خواتین، مضبوط پاکستان کے نعرے کی پیروی کی ہے۔

ان خیالات کااظہار بلاول بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اسی نعرے کے تحت خواتین کے ہر شعبے میں کردار کو مضبوط بنانے کے کے لیے نمایاں اور انقلابی اقدام اٹھائے ہیں۔پی پی پی ملک کی واحد پارٹی ہے، جہاں خواتین کو صنفی امتیاز کے بغیر زیادہ تحفظ، احترام اور حوصلہ افزائی ملتی ہے۔پیپلز پارٹی نے خواتین کو وزیر اعظم، سپیکر اور وزرا جیسے اہم عہدوں پر منتخب کرایا۔

انہوں نے کہا کہ ججز، پولیس افسران اور اس جیسے اہم عہدوں پر خواتین کی مقرریوں کے لیئے راستے کھولے۔وزیراعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے فرسٹ ویمن بنک اور انہوں خواتین کے لیے علیحدہ پولیس اسٹیشن قائم کئے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی خواتین کو بااختیار بنانے اور ان کے تحفظ اور وقار کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ مساوی مواقع پیدا کرنے کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔

پیٹرولیم ڈیلرز کے معاملے میں حکومتی نااہلی کی وجہ سے آج ملک میں افراتفری پھیل چکی ہے،بلاول

 پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیٹرولیم ڈیلرز کے معاملے میں حکومتی نااہلی کی وجہ سے آج ملک میں افراتفری پھیل چکی ہے۔امورِ زندگی کو ٹھپ کرکے عمران خان نے ہر پاکستانی کی زندگی کو اجیرن کردیا ہے،

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے پیدا ہونے والے بحران پر اپنے جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت نے پیٹرولیم ڈیلرز کے مطالبات کے معاملے میں نااہلی کا مظاہرہ کیا جس کے نتیجے میں آج پورا ملک پریشان ہے۔ملک بھر میں بیشتر پیٹرول پمپس بند ہیں، اکثر پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگی ہوئی ہیں، کاروباری امور متاثر ہیں، یہ حکومت کی ناکامی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم ڈیلرز کے معاملے میں حکومتی نااہلی کی وجہ سے آج ملک میں افراتفری پھیل چکی ہے۔امورِ زندگی کو ٹھپ کرکے عمران خان نے ہر پاکستانی کی زندگی کو اجیرن کردیا ہے۔پی ٹی آئی حکومت حل ہونے والے مسائل کو بھی اپنی نااہلی سے بحران بنادیتی ہے۔عوام پہلے ہی ملکی تاریخ کا مہنگا ترین پیٹرول خرید رہے ہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اگلا اضافہ تباہ کن ہوگا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کے ساتھ مہنگی بجلی اور قلت کے ساتھ مہنگا پیٹرول اور گیس پی ٹی آئی ایم ایف ڈیل کے تحفے ہیں۔پہلے دن سے ہم نے پی ٹی آئی بجٹ کو ناکام کہا، آج بجٹ کے ثمرات سے ثابت ہوگیا کہ عمران خان ایک نااہل حکمران ہیں