بلاول بھٹو زرداری 22 اگست سے یورپ کے 4 ممالک کا دورہ کریں گے


اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور  وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری 22  اگست کو  یورپ کے 4 ممالک کے دورے  پر جائیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  یوپین ممالک کیساتھ پاکستان کے تعلقات کو مزید فروغ دینے  کیلئے  وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری 22  اگست کو  یورپ کے 4 ممالک کے دورے  پر جائیں گے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری ڈنمارک، ناروے ، سوئیڈن اور جرمنی کا دورہ کریں گے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری   دورے کے دوران یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ جس میں دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچپسی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔