سینیٹ میں اعظم سواتی کے نواز شریف بارے “جعلی بیمار”کے الفاظ استعمال کرنے پرن لیگ کا شدید احتجاج


اسلام آباد(صباح نیوز) جمعرات کوسینیٹ اجلاس میں تقریر کے دوران پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم خان سواتی نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے بارے میں جب “جعلی بیمار” کے الفاظ استعمال کیے تو حکومتی بینچوں پر بیٹھے مسلم لیگ ن کے ارکان نے شدید احتجاج کیا۔

اس شور و غل میں سینیٹر سواتی کے لئے تقریر جاری رکھنا مشکل ہوگیا۔ تقریر کے خاتمے پر سینیٹر عرفان صدیقی نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے کہا کہ “جعلی بیمار” کے الفاظ نازیبا ہیں انہیں حذف کیا جائے۔ اس پر چیئرمین نے یہ الفاظ کارروائی سے حذف کر دئیے۔