استعفوں کی مرحلہ وار منظوری، اسلام آباد ہائی کورٹ کی اسپیکرقومی اسمبلی کو جواب جمع کروانے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت


اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی جانب سے استعفوں کی مرحلہ وار منظوری کے خلاف دائر درخواست پر قائمقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے اسپیکرقومی اسمبلی کو جواب جمع کروانے کے لئے ایک ہفتے کا وقت دے دیا۔

عدالت نے کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی ہے۔ جسٹس عامر فاروق کا کہنا تھا کہ عوام کی ایک دن کے لئے بھی ایوان میں نمائندگی نہ ہونا افسوسناک ہے۔ جسٹس عامر فاروق کا کہنا تھا کہ پیٹیشن کا ساری دنیا کو پتا ہے سوائے اسپیکر قومی اسمبلی کے۔ اٹارنی جنرل کی استدعا پر عدالت نے اسپیکر قومی اسمبلی کو جواب جمع کروانے کے لئے ایک ہفتے کی مہلت دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت ملتوی کردی۔