آپ نے اپنی آڈیو مان لی تو کیا اس پر معافی مانگیں گی؟ شہباز گل کا مریم سے سوال


اسلا م آباد(صباح نیوز)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے مسلم لیگ(ن)کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے آڈیو کلپ کے اعتراف پر معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا۔

میڈیا سے گفتگو میں شہباز گل کا کہنا تھاکہ مریم نواز نے کہا تھا کہ میری لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی پراپرٹی نہیں، مریم نواز کی لندن اور پاکستان میں پراپرٹیز نکلی ہیں، آپ کا ماضی کلیبری فونٹ والا ہے، آپ اداروں پر حملے کررہی ہیں۔

آڈیو کے حوالے سے شہباز گل کا کہنا تھاکہ جب آپ نے اپنی آڈیو مان لی تو کیا اس پر معافی مانگیں گی؟ان کا کہنا تھاکہ ثابت ہوگیا ثاقب نثار کی آڈیو نوے فیصد جھوٹی ہے تو دس فیصد بھی ثابت ہوجائے گی، تھوڑا ڈھونڈنا پڑے گا۔

وزیرمملکت فرخ حبیب نے کہا کہ پاناما کے بعد سے حملے جاری ہیں، ن لیگ آزاد عدلیہ کو برداشت نہیں کرسکتی مگر رسیدیں تو دینا پڑیں گی