وزیراعلیٰ پنجاب کی یومِ عاشور پر بہترین انتظامات پر سکیورٹی اداروں کی تعریف


لاہور(صباح نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی  نے یوم عاشور پر بہترین انتظامات پر کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کی تعریف کی۔

چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مل کر یوم عاشور پر امن وامان کی فضا برقرار رکھی۔

وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی نے کہا کہ پنجاب کے ہر شہر میں بہترین سکیورٹی انتظامات کئے گئے، صوبائی اداروں، محکموں کے ساتھ متعلقہ ایجنسیز کی کوآرڈینیشن بہترین رہی۔

چوہدری  پرویز الٰہی نے کہا کہ علمائے کرام نے قیام امن کے لیے کلیدی کردار ادا کیا۔