عمران خان اورفارن ایڈڈ پارٹی کا احتساب ضرور ہوگا،طلال چوہدری


لاہور(صباح نیوز) مسلم لیگ( ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ اب فارن ایجنٹ عمران خان اور فارن ایڈڈ پولیٹیکل پارٹی کا احتساب ہو گا۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کے بیان پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ بے شرم آدمی، 2 سال جیل میں رکھا، 4 سال تحقیقات کیں۔

طلال چوہدری نے کہا کہ دھیلے کی کرپشن نہ مل سکی ایک جھوٹا الزام ثابت نہ ہو سکا۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر جاری کئے گئے بیان میں فواد چوہدری نے کہا تھا کہ محرم کے بعد 25 مئی کے ملزمان کا احتساب شروع ہو گا۔محرم کے بعد 25 مئی کے ملزمان کا احتساب شروع ہو گا۔