لاہور(صباح نیوز )وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں کی شفافیت پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے آڈیٹر جنرل پاکستان محمد اجمل گوندل نے لاہور میں ملاقات کی۔اس موقع پر عثمان بزدار نے کہا کہ مالیاتی امور میں پنجاب حکومت کی شفافیت دوسرے صوبوں کے لئے قابل تقلید ہے۔
انہوں نے کہاکہ صوبے کی تاریخ کا سب سے بڑا ترقیاتی بجٹ پیش کرنے کا اعزاز پی ٹی آئی حکومت کو حاصل ہے۔فنڈز کے بروقت اور صحیح استعمال کو یقینی بنانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مالیاتی امور میں شفافیت حکومت کا طرہ امتیاز ہے، ترقیاتی منصوبوں میں مالیاتی ڈسپلن نافذ کر کے کروڑوں روپے بچائے ہیں۔