پی ٹی آئی ممنوعہ فارن فنڈنگ کے فیصلے میں تاخیر انصاف میں تاخیرکے مترادف ہے۔شازیہ عطا مری


اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر برائے محکمہ تخفیف غربت اور سماجی تحفظ اور  پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی اطلاعات سیکریٹری شازیہ عطا مری نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ایک جوکر نے فارن فنڈنگ کے بل بوتے پر ملک کے معاشرے کو تباہ کیا عمران خان نے پاکستان میں گالی کلچر کو فروغ دیا ،

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی ممنوعہ فارن فنڈنگ کے فیصلے میں تاخیر انصاف میں تاخیرکے مترادف ہے۔وفاقی وزیر شازیہ مری  کاسوال کرتے کہنا تھا کہ کیا الیکشن کمیشن دباؤ کا شکار ہے اوعمران خان فارن ممنوعہ فنڈنگ میں رنگے ہاتھ پکڑا گیا ہے دوسروں پر الزام وہ لگا رہا ہے جو خود ہر برائی اور فراڈ میں ملوث ہے۔

شازیہ مری کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سربراہ عمران کی اپنی اولاد پاکستان میں نہیں اسی لیئے اسے پاکستان کی فلاح اور ترقی سے کوئی غرض نہیں اور عمران خان نے فارن فنڈنگ کے زریعے پاکستان کے معاشرے اور معیشت کو تباہ کیا،الیکشن کمیشن کو فیصلہ سنانے سے روکنے کیلئے عمران دباؤ کا حربہ استعمال کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتیوں کی فنڈنگ کی وجہ سے عمران خان مودی کی جارحیت پر خاموش رہا،الیکشن کمیشن ڈر اور پریشر سے باہر آکر ملک اور قوم سے انصاف کرے۔