فارن فنڈنگ کا محفوظ فیصلہ ایٹم بم کی طرح محفوظ ہاتھوں میں تو نہیں ہے؟ حافظ حمد اللہ


اسلام آباد(صباح نیوز)ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کا محفوظ فیصلہ ایٹم بم کی طرح محفوظ ہاتھوں میں تو نہیں ہے؟ امید ہے کہ الیکشن کمیشن دھونس دھمکیوں اور نیازی گینگ کے بھونکنے سے مرعوب نہیں ہوگا، فیصلہ میرٹ پر آئیگا۔

ایک بیان میں ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کا فیصلہ سنانے میں بلاجواز تاخیر سمجھ سے بالاتر ہے،کیا فارن فنڈنگ کا محفوظ فیصلہ ایٹم بم کی طرح محفوظ ہاتھوں میں تو نہیں ہے؟ محفوظ فیصلے کا مقصد کہیں انوکھے لاڈلے کا تحفظ تو نہیں ؟ سکروٹنی کمیٹی رپورٹ اور فنانشل ٹائمز کی سٹوری سے ثابت ہواہے کہ عمران نیازی جھوٹا چور اور انٹرنیشنل فراڈیا ہے۔

حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ اگر عمران نیازی صادق اور امین ہے پھر فیصلہ سنانے سے خوفزدہ کیوں ہے؟  امید ہے کہ الیکشن کمیشن دھونس دھمکیوں اور نیازی گینگ کے بھونکنے سے مرعوب نہیں ہونگے،یقین ہے کہ فیصلہ میرٹ ، قانون اور حقائق و شواہد کے روشنی میں آئیگا۔ حافظ حمداللہ نے کہا کہ پی ڈی ایم ایک آزاد خودمختار اور مضبوط الیکشن کمیشن کے ساتھ کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی۔