کراچی (صباح نیوز) کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے صدر کاظم خان نے سی پی این ای سندھ کمیٹی کے قیام کا اعلان کر دیا ہے۔
سی پی این ای کے سیکریٹری جنرل عامر محمود کے جاری کردہ ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سندھ کمیٹی کے مقاصد میں سندھ سے تعلق رکھنے والے اخبارات و جرائد، صحافیوں، ایڈیٹرز اور میڈیا اداروں کے مسائل، آزادی اظہار اور آزادی صحافت کی علاقائی صورتحال اجاگر کرنا اور اس کے حل کے لئے کوشش کرنا ہے۔ کمیٹی اس سلسلے میں ملاقاتیں، اجلاس، ورکشاپ، سیمینارز منعقد کرنے کی مجاز ہوگی۔ سندھ کمیٹی اٹھائے گئے اقدامات ، سفارشات / تجاویز اور کارکردگی رپورٹ اسٹینڈنگ کمیٹی کو ارسال کرے گی۔
سندھ کمیٹی 28 اراکین پر مشتمل ہوگی جس کے چیئرمین روزنامہ امن کراچی کے ایڈیٹر حامد حسین عابدی اور ڈپٹی چیئرمین روزنامہ نئی بات کراچی کے ایڈیٹر مقصود یوسفی مقرر کیئے گئے ہیں۔ کمیٹی کے دیگر اراکین میں ڈاکٹر جبار خٹک (روزنامہ عوامی آواز کراچی)، غلام نبی چانڈیو (روزنامہ پاک کراچی)، اکرام سہگل (ماہنامہ ڈیفنس جرنل کراچی)، انور ساجدی (روزنامہ انتخاب کراچی)، طاہر نجمی (روزنامہ ایکسپریس کراچی)، سعید خاور (روزنامہ 92 نیوز کراچی)،
عبدالرحمان منگریو (روزنامہ انڈس پوسٹ کراچی)، عبدالخالق علی (آن لائن نیوز ایجنسی کراچی)، قاضی اسد عابد، احمد اقبال بلوچ (ماہنامہ ویژنری کراچی)، محمد طاہر (روزنامہ جرأت کراچی)، نصیر ہاشمی (روزنامہ امت کراچی)، قاضی سجاد اکبر (روزنامہ ریجنل ٹائمز حیدرآباد)، شیر محمد کھاوڑ (روزنامہ اپیل کراچی)، سلمان قریشی (روزنامہ ایکشن کراچی)، مظفر اعجاز (روزنامہ جسارت کراچی)، فقیر منٹھار منگریو (روزنامہ مہران حیدرآباد)،
بشیر احمد میمن (روزنامہ نجات سکھر)، کاشف حسین میمن (روزنامہ بجیٹ سکھر)، منزہ سہام (ماہنامہ سچی کہانیاں کراچی)، سید رضا شاہ (روزنامہ جاگو کراچی)، محمد تقی علوی (روزنامہ میسنجر کراچی)، اسد صدیقی (روزنامہ نیوز زون کراچی)، سید رضوان شاہ (روزنامہ دی ایکسپلورر سکھر)، طارق عزیز (روزنامہ سچل ٹائمز کراچی)، بلقیس جہاں (روزنامہ سندھ افیئرز کراچی)، محمود عالم خالد (ماہنامہ فروزاں کراچی)، علی بن یونس (روزنامہ بیوپار کراچی) ،
محمد یونس مہر (روزنامہ ہلچل حیدرآباد)، نوید شاد آرائیں (روزنامہ نوائے وقت کراچی)، سید مدثر (ڈیلی ٹائمز کراچی)، مدثر عالم (رونامہ پاکستان ٹوڈے کراچی)، عمران کورائی (روزنامہ دی ایج کراچی) اور محبوب عباسی (روزنامہ ایکتا کراچی) شامل ہیں۔