فرح خان کی والد ہ نے اینٹی کرپشن کے مقدمے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا


لاہور(صباح نیوز)سابق خاتون اول کی قریبی دوست فرح خان کی والدہ  بشریٰ خان نے اینٹی کرپشن کے مقدمے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ۔

گزشتہ روز فرح خان کی والدہ بشریٰ خان کی جانب سے درخواست اپنے وکیل اظہر صدیق کی وساطت سے لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی گئی۔

درخواست میں ڈی جی اینٹی کرپشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ اینٹی کرپشن نے حقائق کے برعکس مقدمہ درج کیا،

درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ سیاسی بنیادوں پر یہ مقدمہ درج کیا گیا ۔عدالت سے استدعا ہے کہ اینٹی کرپشن کی جانب سے درج مقدمہ خارج کرنے کا حکم دے۔