توڑپھوڑکیس ،یاسمین راشد سمیت 14ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع


لاہور(صباح نیوز) لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان تحریکِ انصاف کی رہنما یاسمین راشد سمیت 14ملزمان کے خلاف توڑ پھوڑ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے مقدمے میں عبوری ضمانت میں 5اگست تک توسیع کر دی۔

 لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں تحریکِ انصاف کے رہنماؤں کی درخواستِ ضمانت پر سماعت ہوئی۔عدالت کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماؤں یاسمین راشد، حماد اظہر، یاسر گیلانی، زبیر نیازی، عندلیب عباس، جمشید چیمہ، شیخ امتیاز، اسلم اقبال، محمود الرشید، ندیم عباس، مراد راس، اکرم عثمان اور شفقت محمود کی ضمانت میں توسیع ہوئی ہے۔

عدالت نے ملزمان کے وکلا کو حتمی دلائل کے لئے آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔ملزمان نے عدالت میں کیس سے انسدادِ دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کی درخواست بھی جمع کرا دی۔