سرگودھا (صباح نیوز)پاکستان میں ہر دسواں شہری ہیپاٹائٹس سی کا شکار ہے پاکستان میں انجکشن کی بجائے گولیوں سے اس بیماری کا علاج کیا جارہا ہے جو انجکشن کی نسبت بہتر ہے.
ہیپاٹائٹس اے ،بی ،سی ،ڈی اور ای وائرس کی 5 اہم اقسام پاکستان کے مختلف شہریوں میں پائی جارہی ہیں جس کی بڑی وجہ پینے کا غیر معیاری پانی ہے حکومت پانی کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے ہر یونین کونسل میں واٹر فلٹریشن پلانٹس نصب کرے تو اس پر قابو پایا جاسکتا ہے۔
ڈاکٹر زاہد اقبال غوری ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ نے کہا کہ ہیپاٹائٹس کا مرض لا علاج نہیں، اس پر تھوڑی سی توجہ دیکر اس بیماری کو مات دی جاسکتی ہے۔