لاہور (صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی سراج الحق تنظیمی دورے پر قطر روانہ ہو گئے۔
سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف نے کہا ہے کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق تنظیمی دورے پر قطر روانہ ہو گئے ،
سراج الحق پانچ روزہ دورہ قطر کے دوران مختلف پروگراموں میں شرکت کریں گے، وہ قطر کی مذہبی، سیاسی و سماجی شخصیات سے ملیں گے،
جماعت اسلامی کے ڈائریکٹر امور خارجہ آصف لقمان قاضی سراج الحق کے ہمراہ ہیں،لیاقت بلوچ نے منصورہ میں قائم مقام امیر کا حلف اٹھا لیا، سراج الحق 27 نومبر کی رات قطر سے واپس پاکستان پہنچیں گے۔