شہباز گل کی گرفتاری خوف و ہراس پھیلانے اور انتخابات چوری کرنے کی کوشش ہے،عمران خان


اسلام آباد(صباح نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے شہباز گل کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہباز گل کی گرفتاری خوف و ہراس پھیلانے اور انتخابات چوری کرنے کی کوشش ہے،یہ فسطائی حربے موثر ثابت ہوں گے نہ ہی ہمارے لوگ اپنا حقِ رائے دہی استعمال کرنے سے باز آئیں گے،حکومت کے سرپرستوں کو اس نقصان کا احساس ہونا چاہیے، جو وہ قوم کو پہنچا رہے ہیں

ان خیالات کا اظہار انھوں نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک بیان میںکیا۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے شہباز گل کی گرفتاری پر اپنا ردِعمل دے دیا۔ اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ شہباز گل کی گرفتاری کی مذمت کرتا ہوں۔

شہباز گل کی گرفتاری خوف و ہراس پھیلانے اور الیکشن چوری کرنے کی کوشش ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ یہ فسطائی حربے موثر ثابت ہوں گے نہ ہی ہمارے لوگ اپنا حقِ رائے دہی استعمال کرنے سے باز آئیں گے، امپورٹڈ حکومت کے سرپرستوں کو اس نقصان کا احساس ہونا چاہیے، جو وہ قوم کو پہنچا رہے ہیں۔