لانگ مارچ کا معاملہ،پی ڈی ایم اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا


اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)کا آئندہ کی حکمت عملی اور لانگ مارچ کے معاملے پر اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت کل (پیر کو) اسلام آباد میں ہوگا۔

پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں لاہور سے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کی تاریخ پر مشاورت ہوگی جبکہ حکومت مخالف احتجاج کے لئے دیگر تجاویز کابھی جائزہ لیا جائے گا۔23نومبر کو پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس بھی اسلام آباد میں ہوگا،

سربراہی اجلاس میں اسٹیئرنگ کمیٹی کی تجاویز پر فیصلے کئے جائیں گے۔اس حوالے سے پی ڈی ایم ترجمان حمد اللہ نے کہا کہ پی ڈی ایم کا لانگ مارچ کب اور کس تارِیخ کو ہوگا اس کی تاریخ اور وقت کا تعین اسٹیئرنگ کمیٹی اجلاس میں ہوگا۔