سرینگر(صباح نیوز) مقبوضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی سینئر رہنما فریدہ بہن جی نے عیدالاضحی کے موقع پر حریت رہنماؤں اور کارکنوں سمیت غیر قانونی طور پر نظر بند تمام کشمیریوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کو قید میں رکھنے یا گرفتار کرنے سے انہیں اپنی جدوجہد سے دستبر نہیں کراسکتا ۔
حریت رہنما اور جموں و کشمیر ماس موومنٹ کی چیرپرسن فریدہ بہن جی عید الاضحی پر مبارکباد دیتے ہوئے سرینگر میں جاری ایک بیان کہا کہ کشمیری عید سادگی سے منائیں اور اپنے ان تمام شہداء کے لواحقین اور بھارتی مظالم سے متاثرین کو یاد رکھیں جن کی قربانیوں سے تحریک فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوئی اور کشمیر کا مسئلہ عالمی توجہ کا مرکز بنا،انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کو اس وقت بھارتی مظالم کا سامنا ہے روزانہ نوجوانوں کو گرفتارکرکے شہید کیا جاتاہے اور طرح طر ح کے مظالم ڈھائے جارہے ہیں لیکن اس کے باوجود کشمیریو ںکے حوصلے بلند ہیں اور وہ اپنی جدوجہد کو جاری رکھے ہوئے ہیں کشمیریوں کی حقیقی عید اس روز ہوگی جب وہ بھارت کے غاصبانہ تسلط سے آزاد ہوکر آزاد فضاء میں سانس لیں گے،
انہو ں نے کہا کہ اس وقت کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ ، دیگر ہنماء شبیر احمد شاہ،محمد یاسین ملک، آسیہ اندرابی ،نعیم احمد خان، فاروق احمد ڈار، محمد یوسف میر،ایاز اکبر پیر سیف اللہ معراج الدین کلوال شاہد الاسلام، ڈاکٹر محمد شفیع شریعتی، ڈاکٹر محمد قاسم فکتو، الطاف احمد شاہ ،محمد رفیق گنائی ،شوکت حکیم ،معراج الدین نندہ، اسداللہ پرے، محمد حیات بٹ، مولوی سجاد ،ناہیدہ نصرین مہمیدہ صوفی، محمد یوسف فلاحی اور کئی دیگر ہزاروں کی تعداد میں کارکن اور افراد غیر قانونی طور پر قید ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان تمام نظر بندوں کی فوری رہا کیا جائے تاکہ وہ عید کی خوشیاں اپنے اہلخانہ کے ساتھ منا سکیں۔ انہوں نے انسانی حقوق کی عالمی اداروں سے بھی اپیل کہ وہ کشمیری سیاسی نظر بندوں کی حالت زار کا نوٹس لیکر انکی رہائی کے لیے کردار ادا کریں