اسلام آباد(صباح نیوز) وفاقی حکومت سردیوں میں کراچی کی برآمدی صنعت کو سستی گیس فراہم کرے گی۔
حکومت اور ٹیکسٹائل سیکٹر کے درمیان برآمدی صنعت کو دسمبر سے اگلے 3 ماہ کے لیے ترجیحی بنیادوں پر ری گیسیفائڈ لیکوئیفائیڈ نیچرل گیس کی بلاتعطل فراہمی کا معاہدہ طے پا گیا۔
پاکستان اپیرل فورم کے چیئرمین جاوید بلوانی کا کہنا ہے کہ برآمدی صنعت نے وزارت توانائی کو کیپٹیو پاور پلانٹس کے لیے 9 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اور ان کے بوائلرز کے لیے 6.5 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کے حساب سے آر ایل این جی خریدنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔