سری نگر(صباح نیوز)شمالی کشمیر میں بھارتی فوج نے ایک نوجوان کو شہید کر دیا ہے ۔ جمعہ کے روزشمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے تنگدھار سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر نوجوان کو درانداز قرار دے کر گولی مار کر شہید کر دیا گیا ۔
فوجی حکام نے دعوی کیا ہے کہ اس کارروائی میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک فوجی اہلکار بھی مارا گیا ۔ بھارتی فوج نے تنگدھار سیکٹر کو محاصرے میں لے کر تلاشی کارروائی شروع کر دی ہے