آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر میں ہفتہ شہدا  کی تقریبات کا آغاز


سری نگر: آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر میں ہفتہ شہدا  کی تقریبات کا آغاز ہو گیا،ہفتہ شہدا  منانے کی اپیل کل جماعتی حریت کانفرنس نے کی تھی ۔6 جوالائی سے13 جولائی تک ہفتہ شہدا  کے موقع پر شہدائے جموں وکشمیر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے خصوصی تقریبات ہوں گی  ریلیاں نکالی جائیں گی۔

کل جماعتی حریت کانفرنس نے کنٹرول لائن کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں مقیم آزادی پسند کشمیریوں سے6 جوالائی سے13 جولائی تک ہفتہ شہدا منانے کی اپیل کی ہے۔

اس ضمن میں مختلف پروگراموں پر مشتمل  کل جماعتی حریت کانفرنس  کے مطابق  8جولائی کومعروف نوجوان رہنما برہان وانی اور ان کے ساتھیوں کے یوم شہادت کو یوم مزاحمت کے طور پر منایا جائے گا جبکہ 13جولائی کو یوم شہدائے کشمیر منایا جائے گا۔

کل جماعتی حریت کانفرنس نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 8جولائی کو برہان وانی کے آبائی قصبے ترال میں اور 13جولائی کو سرینگر کے علاقے نقشبند صاحب میں مزار شہدا پر جمع ہوں جہاں 1931کے شہدا مدفون ہیں اورفاتحہ خوانی کریں۔

کشمیری عوام8جولائی کو برہان وانی کے یوم شہادت کے موقع پر اپنی منصفانہ تحریک آزادی کے ساتھ بھرپور وابستگی کا بر ملا اظہار اور بھارتی تسلط سے آزادی تک اپنی جدوجہد کو ہر قیمت پر جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کریں گے