ضلع پلوامہ میں پانچ کشمیری نوجوانوں کو گرفتارکرلیا


سری نگر:ضلع پلوامہ میں پانچ کشمیری نوجوانوں کو گرفتارکرلیا۔گرفتارنوجوانوں کی شناخت شوکت الاسلام ڈار ،اعجاز احمد لون،اعجاز گلزار لون ، منظور احمد بٹ اور ناصر احمد شاہ کے طورپر ہوئی ہے اور ان تمام کا تعلق ضلع کے علاقے لیلہارسے ہے۔

بھارتی پولیس نے دعوی کیا ہے کہ گرفتارکئے گئے نوجوان مجاہدین کے لئے کام کرتے تھے اور غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔