سینیر سول جج وقار گوندل کی اسلام آباد سے ٹوبہ ٹیک سنگھ ٹرانسفر


اسلام آباد (صباح نیوز) اسلام آباد کے ہائی پروفائل عثمان مرزا کیس کی تفتیش کو بطور علاقہ مجسٹریٹ سپروائز کرنے والے جج کی سول ڈویثرن ٹوبہ ٹیک سنگھ ٹرانسفر کردی گئی اس سے قبل وقار گوندل کی بطور سینئر سول جج ترقی ہوئی تھی اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ڈیپورٹیشن پر خدمات دے رہے تھے اب ان کی خدمات اسلام آباد سے واپس پنجاب کو منتقل کردی گئیں ہیں ۔

وقار حسین گوندل کی لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر بطور سینئر سول جج ترقی ہوئی تھی اسلام آباد جوڈیشری میں واحد جج وقار حسین گوندل کی ترقی ہوئی تھی سینئر سول جج وقار حسین نے علاقہ مجسٹریٹ کے طور پر عثمان مرزا کیس کی تفتیش کو سپروائز کیا ، عثمان مرزا کیس کا چالان منگوا کر سیشن جج کی عدالت بھیجوایا تھا ۔

سینئر سول جج وقار حسین گوندل جولائی 2019 سے اسلام آباد کی جوڈیشری میں تعینات ہوئے تھے ، پنجاب جوڈیشری سے وقار گوندل ڈیپوٹیشن پر اسلام آباد جوڈیشری میں تعینات تھے۔