انٹر بینک میں ڈالر 25پیسے سستا ، 207 روپے25پیسے کا ہو گیا


کراچی(صباح نیوز)انٹر بینک میں دن کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں 25 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔

کاروبار کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 25 پیسے کمی کے بعد 207 روپے25پیسے کی سطح پر موجود ہے۔ملک میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد استحکام آگیا ہے

انٹر بینک میں گزشتہ روز ڈالر کی قیمت میں صرف 46 پیسے کا اضافہ ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں 50پیسے سستا ہوگیا۔

دوسری جانب گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی کے بعد 100انڈیکس میں 826پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا۔