پریس فاؤنڈیشن کے لیے گرانٹ بڑھا کر 50لاکھ روپے سالانہ کی جا رہی ہے، عبدالماجد خان


مظفرآباد (صباح نیوز)وزیر خزانہ آزادکشمیر عبدالماجد خان نے اپنی بجٹ تقریر میں کہا کہ وزیرا عظم کی ہدایت پر آزادکشمیر کے صحافیوں کی فلاح وبہبود،اشتہارات،بین الصوبائی دوروں، تربیتی ورکشاپس اور پریس کلبوں کے لیے فرنیچر اور کمپیوٹرز کی فراہمی کے لیے 34کروڑ روپے فنڈز مہیا کرنے کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ پریس فاؤنڈیشن کے لیے گرانٹ بڑھا کر پچاس لاکھ روپے سالانہ کی جا رہی ہے۔

آزاد کشمیر کے نئی بجٹ میں ایلیمنٹری و سکینڈری ایجوکیشن کے شعبہ کیلئے 1250.00 ملین(ایک ارب پچیس کروڑ)روپے مختص

وزیرخزانہ عبدالماجد خان نے اپنی بجٹ تقریر میں ایوان کو بتایا کہ ایلیمنٹری و سکینڈری ایجوکیشن کے شعبہ کیلئے آئندہ مالی سال 2022-23 ء میں1250.00 ملین(ایک ارب پچیس کروڑ)روپے مختص کیے جانے کی تجویز ہے ۔ جس میں100.000 ملین(دس کروڑ )روپے کی بیرونی امداد بھی شامل ہے ۔ان مختص شدہ فنڈز سے30 مڈل اور 12 ہائی سکولوں کی عمارات پر تعمیراتی کام جاری رکھتے ہوئے 30 پرائمری سکولوں کی عمارات تعمیر کئے جانے کی تجویز ہے۔ نیز10 ہائی اور 20 ہائیر سیکنڈری سکولز کے ساتھ اضافی مکانیت کا کام شروع کیا جائے گااور آزاد کشمیر میں پرائمری لیول کے غریب طلباء میں مفت کتب کی تقسیم کی سکیم بھی شامل کی گئی ہے۔ نیزگرلز ہائی و ہائیرسیکنڈری سکولوں کے ساتھ چار دیواری وغیرہ کی تعمیر کیے جانے  کے لیے 40.000ملین (چار کروڑ روپے) تجویز کئے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ گرلز سکولز کو ٹائلٹ بلاکس جیسی اور صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ترقیاتی سکیم بعنوان Provision of Missing Facilities in Girls High/Higher Secondary Schools of AJ&K کے ذریعے مبلغ 130.000 ملین (تیرہ کروڑ ) روپے خرچ کرنے کی تجویز ہے۔ اسلامی ترقیاتی بنک کے مالی تعاون سے ایک ترقیاتی منصوبہ لاگتی 2ارب 88کروڑ 75لاکھ  روپے پر عملدرآمد کی تجویز  ہے جس کے تحت Out  of School Children کو تعلیمی اداروں میں داخل کر کے شرح خواندگی میں اضافہ کو یقینی بنایا جائیگا۔ جبکہ ہائیر ایجوکیشن کے شعبہ کیلئے  آئندہ مالی سال 2022-23 میں 500کالج ٹیچرز کی ٹریننگ  کی تجویز ہے ۔ڈویژنل ہیڈ کوارٹر پونچھ راولاکوٹ کے مقام پر تحریک آزاد ی کے نامور رہنما غازی ملت سر دار محمد ابراہیم خان کے نام سے غازی ملت پبلک لائبریر ی پونچھ راولاکوٹ کاقیام عمل میں لایا گیا ہے ۔ لائبریری کو فنکشنل کرنے کے لیے مبلغ 9.865ملین (اٹھانوے لاکھ پینسٹھ ہزار )روپے کی لاگت سے فرنیچر اور کتب خرید کی گئی ہیں۔

علاوہ ازیں کوٹلی اور باغ میں بھی پبلک لائبریری کے قیام کی تجویز ہے جس کے لئے15 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔آئندہ مالی سال 2022-23 ء میںشعبہ ہذا کے لئے مجموعی مبلغ 920.000ملین (بانوے کروڑ )روپے مختص کیے گئے ہیں ۔ مختص شدہ رقم سے زیر تعمیر کالجز کی عمارات کا کام تیز کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں 10کالجز کی تعمیر کے لئے نئی ترقیاتی سکیمیں مرتب کی جائیں گی۔گرلز کالجزکو ٹائلٹ بلاکس اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ترقیاتی سکیم بعنوان Provision of Missing Facilities in Inter, Degree & PG Girls Colleges of AJ&Kکے ذریعے   130ملین (تیرہ کروڑ)روپے خرچ کرنے کی تجویز ہے۔

اس کے علاوہ  بتعمیل  عدالتی فیصلہ جات کالجز کی زمین کا معاوضہ ادا کرنے کے لیے مبلغ 14.982 ملین (ایک کروڑ انچاس لاکھ بیاسی ہزار) روپے مختص کیے گئے ہیں۔سال2019 ء کے زلزلہ سے متاثر ہونے والے میرپور ڈویژن کے 11کالجز کی مرمت کے لیے آئندہ مالی سال میں مبلغ48.586ملین (چار کروڑ پچاسی لاکھ چھیاسی ہزار) روپے مختص کئے گئے ہیں۔ رواں مالی سال 2021-22میںکیڈٹ کالج مظفرآباد کی جاریہ سکیم فیز III- میں ہاسٹل کی تعمیرکے لیے مبلغ 71 ملین(سات کروڑ دس لاکھ) روپے مختص  کیے گئے اور آئندہ مالی سال میں جاریہ منصوبہ کی تکمیل کے لیے مبلغ 58.561 ملین (پانچ کروڑ پچاسی لاکھ ) روپے مختص کیے گئے ہیں۔ رواں مالی سال 2021-22  میں یونیورسٹیز سب سیکٹر کے لیے مبلغ 112 ملین (گیارہ کروڑ بیس لاکھ ) روپے سے ویمن یونیورسٹی آف آزاد جموں وکشمیر برائے خواتین باغ کے لیے2054کنال 4مرلہ  زمین خریدی گئی ہے اور منگ کیمپس یونیورسٹی آف پونچھ کے ار د گرد چا ر دیواری کی تعمیر کا کا م بھی جاری ہے۔ وزیرخزانہ عبدالماجد خان نے اپنی بجٹ تقریر میں ایوان کو بتایا کہ جودہ حکومت نے ضلعی ہسپتالوں میںچوبیس گھنٹے مفت ایمر جنسیCOVID-19/  ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا۔اس سہولت سے ہر سال اوسطاً سات سے آٹھ لاکھ مریض مستفید ہو رہے ہیں۔ اس پرگرام کو آئیندہ مالی سال کے دوران بھی جاری رکھا جائے گا۔

اس کے علاوہ آئیندہ مالی سال کے دوران150بستر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال پلندری،500 بستر ڈویژنل ہیڈکوارٹر ہسپتال میرپور ، قیام 200 بستر جنرل ہسپتال(بشمول آئی اینڈ ایم سی ایچ) راولاکوٹ ، کوروناوبا کی روک تھام کے اقدامات کی سکیم،قیام تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال چکار اورقیام 50بسترکارڈیک ہسپتال مظفرآباد کے منصوبہ جات پر عملدرآمد جاری رکھا جائے گا۔ مزید برآں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منگ ،رورل ہیلتھ سینٹر ہاء تھوراڑ وبیٹھک اعوان آباد،تعمیر 30بستروارڈہمراہ20بسترتحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پٹہکہ ضلع مظفرآباد ، فراہمی طبی سازو سامان برائے ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال میرپور اور آزاد کشمیر کے ضلعی ہسپتالوں/ سی ایم ایچ ہا میں میڈیکل/ ایمرجنسی آلات کی فراہمی کے منصوبہ جات کو آئیندہ مالی سال میں مکمل کرلیا جائے گا جس سے عوام کو مقامی سطح پر طبی سہولیات دستیاب ہوںگی۔

علاوہ ازیں تعمیر کارڈیک سینٹر ہمراہ ضلعی ہیڈکوارٹرباغ، تعمیر 200بستر وارڈ ہمراہ ضلعی ہیڈکوارٹر کوٹلی، تعمیر200بسترہسپتال معہ ٹراما سینٹر مظفرآباد، تعمیر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کھوئی رٹہ ضلع کوٹلی،تعمیر 50بستر وارڈ ہمراہ ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال بھمبر،تعمیر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کیل ضلع نیلم، تعمیر ڈاکٹر و نرسز ہاسٹل معہ حفاظتی دیوار ہمراہ ضلعی ہیڈ کواٹر ہسپتال حویلی اور آزادکشمیرمیں10جدیدایمبولینسز کی فراہمی پربھی عمل درآمد کی تجویز ہے۔

بجٹ میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ کے لیے 38 کروڑ روپے کی خطیر رقم مختص

وزیرخزانہ عبدالماجد خان نے اپنی بجٹ تقریر میں ایوان کو بتایا کہ مالی سال 2022-23 ء کے سالانہ ترقیاتی منصوبہ میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ کے لیے 38 کروڑ روپے کی خطیر رقم مختص کیے جانے کی تجویز ہے۔ مجوزہ نئے منصوبہ جات میں مظفرآباد میں آئی ٹی بورڈ کے استحکام وآئی ٹی کے شعبہ میں اقدامات، الیکشن کمیشن کی آٹومیشن،  مظفرآباد میںIT Excellenceسینٹر کے قیام  اور آزادکشمیر میں E-Stamping شامل ہیں۔

اس کے علاوہ  وزیراعظم سیکرٹریٹ میں آئی ٹی ونگ کے قیام و سیکورٹی سرویلنس سسٹم کی تنصیب/اپ گریڈیشن کا منصوبہ بھی ترقیاتی پروگرام میں شامل ہے۔ جس سے عوامی شکایات کی بروقت شنوائی اور ازالہ ممکن ہوسکے گا۔