پاکستان میں کرپٹ سیاستدانوں کو کبھی سزا نہیں ہوسکتی،شیخ رشید


راولپنڈی(صباح نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرپٹ سیاستدانوں کو کبھی سزا نہیں ہوسکتی۔

ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے منگل کے روز ٹوئٹر پر جار ی اپنے بیان میں کیا۔

شیخ رشید نے کہا کہ سزائیں صرف غریب عوام کے لیے ہیں،ترمیم کرکے نیب کے دانت نکال دیے گئے ہیں۔اس ترمیم کے بعد نیب کے ادارے کو ہی بند کر دینا چاہیے۔ جب چور اور چوکیدار مل جاتے ہیں تو بے بس عوام ان سے نجات کے لیے آسمان کی طرف مدد کے لیے دیکھتی ہے۔