اسلام آباد میں بھی بازار رات 9 بجے بند کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری


اسلام آباد(صباح نیوز) سندھ اور پنجاب کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی بازار رات 9 بجے تک بند کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق شادی ہالز رات 10 بجے بند ہوں گے جبکہ ریسٹورنٹ اور ہوٹلز رات ساڑھے 11 بجے بند ہوں گے۔

نوٹیفیکیشن کا اطلاق دو ماہ تک رہے گا۔ گزشتہ روز  وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے توانائی کی بچت کے لیے صوبہ بھر میں شاپنگ مالز، بازار اور کاروباری مراکز رات 9 بجے بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

دوسری جانب پنجاب کے تاجروں نے 9 بجے بازار بند کرنے کے فیصلہ کو مسترد کرتے ہوئے 8 جولائی کو شٹر ڈائون ہڑتال کی کال دے دی ہے،

تاجر برادری کا کہنا ہے کہ حکومت فیصلہ واپس دے معاشی قتل عام نہیں ہونے دیں گے۔