بلاول بھٹو کو دفتر خارجہ کی اکیڈمی میں شارٹ کورس کر ایا جائے، فواد چوہدری


اسلا م آباد (صباح نیوز)سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بہتر ہوگا کہ بلاول بھٹو کو دفتر خارجہ کی اکیڈمی میں شارٹ کورس کروا دیا جائے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ دفتر خارجہ کی وزیرخارجہ بلاول بھٹو کے بیان کی مودی کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کے بیان کی تردید خوش آئند ہے، بہتر ہو گا بلاول بھٹو اور حنا ربانی کو دفتر خارجہ کی اکیڈمی میں شارٹ کورس کروا دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ تا کہ بلاول پاکستان کی خارجہ پالیسی کے بنیادی اصولوں سے روشناس ہوں۔