پاکستان کے معاشی حالات برے ہیں مگر خوشخبریاں آنا شروع ہوگئی ہیں،شہباز گل


اسلام آباد(صباح نیوز)تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ عمران خان نے ٹیم بنائی اور حماد اظہر کو لیڈ دی، ساڑھے تین سال کی محنت کے بعد فیٹف سے نکل رہے ہیں، ارسطو احسن اقبال اس کا کریڈٹ نہیں لیں گے۔ ملک کو معاشی طور پر ڈبویا جا رہا ہے جو سازش کے بغیر نہیں ہو سکتا، آپ کے پلاسٹک سرجری کے بل عوام کے سامنے آئیں گے۔

خیبرپختونخواہ ہاؤس اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز گل نے پاکستان کے فیٹف کی گرے لسٹ میں شمولیت کا ملبہ نواز شریف حکومت پر ڈالتے ہوئے کہا کہ شریف برادران کے دور میں منی لانڈرنگ کی وجہ سے ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کیا، امید ہے ایف اے ٹی ایف(فیٹف)سے اچھی خبر آئے گی، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ٹیم بنائی اور حماد اظہر کو لیڈ دی، ساڑھے تین سال کی محنت کے بعد فیٹف سے نکل رہے ہیں، بہت زیادہ منی لانڈرنگ کرنے سے ہم گرے لسٹ میں گئے تھے اور دنیا کو خدشہ تھا کہ منی لانڈرنگ کا پیسہ دہشتگردی کے لیے استعمال نہ ہو۔

شہباز گل نے کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں سے مجھے بھی تنگی ہو رہی ہے، پاکستان کو معاشی طور پر ڈبویا جا رہا ہے اور یہ سب کچھ سازش کے بغیر نہیں ہو سکتا، انہوں نے خود مانا تھا کہ مداخلت ہوئی تھی اور عمران خان نے پہلے سے کمیشن بنانے کا اعلان بھی کیا تھا،ڈی جی آئی ایس پی آر  کے بیان کے بعد بیرونی سازش کے حوالے کمیشن بننا چاہیے، کمیشن سراغ لگائے سازش کیا  تھی اور کس نے کی ،عمران خان نے بیرونی شازش کے حوالے سے سائفر پر فوری مقتدر حلقوں کو اعتماد میں لیا تھا، خان صاحب سے کہا گیا تھا کہ  او ئی سی کانفرنس تک خاموش رہیں، آج کل مریم صفدر ڈی جی ئی ایس پی آر کی ترجمان بنی ہوئی ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ایک درخت کو پانی دینا بند کریں تو خشک ہونے میں 6 مہینے لگتے ہیں،آپ نے عمران خان اور انکی اہلیہ پر 5ارب کی کرپشن کا الزام لگایا ،وہ پانچ ارب اسی قطری کے پاس پڑے ہیں جس نے آپکو فلیٹ لیکر دیئے، نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) سے متعلق جہاں بھی کرپشن ہو گی، این سی اے ملوث ہو گا اور کیا آپ نے بھی این سی اے کو پیسے دے کر خرید لیا ہے،  آپ کہتے ہیں حسن نواز کوئی کام نہیں کرتا تو پھر بتائیں حسن نواز کے پاس پیسہ کہاں سے آیا؟ ملک ریاض کا کیس برطانوی ایجنسی کے پاس چل رہا تھاکیا،

ملک ریاض نے برطانوی ایجنسی کو بھی خرید لیا، جن فلیٹس کی خریداری کی بات ہو رہی ہے وہ تو حسن نواز نے بیچے ،بتایا جائے حسن نواز نے پیسہ کہاں سے کمایا،آپ تو کہتے تھے حسن نواز کچھ نہیں کرتا جب کچھ نہیں کرتا تو پیسہ کس کا تھا، ملک ریاض نے زمین یونیورسٹی بنانے کے لئے ٹرسٹ کو دی، جہاں بچے سو فیصد  سکالر شپ پہ پڑھتے ہیں،شوکت خانم کی طرح یونیورسٹی بھی عوام کی ملکیت ہے،ملک ریاض نے زمین اللہ پاک سے ثواب کے حصول کے لئے دی،یہ اللہ کا اور انکا معاملہ ہے،عمران خان کی پراپرٹی اوپن ہے جس نے تصدیق کرنی ہے تو ایف بی آر سے چیک کرا لے، آپ عمران خان سے فرح کا حساب مانگ رہے ہیں۔

شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف کہتا ہے میں اپنے بیٹوں کا جوابدہ نہیں ہوں اور مریم اورنگزیب نے شہباز شریف سے کہا پہلے شہباز گل کو اٹھاتے ہیں، میں کے پی ہاوس میں بیٹھا ہوں جہاں دل کرے اٹھا کر لے جائیں،  اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتا، اگر رانا  ثنا اللہ سے ڈر گیا تو شرک ہو گا، مجھے گرفتار کرنا ہے تو کر لیں میں کھلے عام گھوم رہا ہوں،آپ کے پلاسٹک سرجری کے بل عوام کے سامنے آئیں گے۔ کراچی کے ضمنی الیکشن سے متعلق پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ کراچی کے ضمنی الیکشن میں ٹرن آوٹ 8فیصد رہا ،تحریک انصاف دوڑ میں نہیں ہوگی تو ایسا ہی ہو گا،اگر گدھے اکیلے دوڑیں گے تو دھول ہی اڑے گی۔