لاہور کا دورہ منسوخ ، بلاول اپنی دادی کی شدید علالت کی وجہ سے کراچی روانہ


اسلام آباد ( صباح نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری اپنی دادی کی شدید علالت کی وجہ سے جمعہ کے روز کراچی روانہ ہوگئے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کے شیڈول میں لاہور کا دورہ تھا جہاں انہوں نے پارٹی رہنمائوں سے ملاقاتیں کرنی تھیں مگر دادی کی شدید علالت کی وجہ سے بلاول بھٹو زرداری نے اپنا لاہور کا دورہ منسوخ کر دیا اور کراچی روانہ ہوگئے۔