کراچی (صباح نیوز) ڈالر کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ دیکھا گیا۔ انٹربینک میں ڈالر 83 پیسے مہنگا ہوکر 208 روپے 50 پیسے کی ریکارڈ سطح پر جا پہنچا۔
موجودہ حکومت کے صرف 13 ہفتوں میں ڈالر26 روپے مہنگا ہوچکا ہے۔ادھر اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی پہلی بار 210 روپے کی ریکارڈ سطح پر فروخت دیکھی گئی۔