گوپی چند نارنگ کا انتقال کا بڑا نقصان ہے: سینیٹر عرفان صدیقی


اسلام آباد (صباح نیوز) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے بھارت کے معروف ادیب، نقاد اور محقق، گوپی چند نارنگ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ آج سینیٹ کے اجلاس کے دوران انہوں نے کہا کہ گوپی چند نارنگ اردو ادب اور تنقید کا بہت بڑا نام تھے۔ انہیں بھارت کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی متعدد اعزازات سے نوازا گیا۔ وہ پاکستان کی علمی و ادبی مجالس اور کانفرنسوں میں باقاعدگی سے شرکت کرتے تھے۔

عرفان صدیقی نے سینٹ کو بتایا کہ گوپی چند نارنگ ساٹھ سے زیادہ کتابوں کے مصنف تھے جن میں چالیس سے زیادہ اردومیں تھیں۔ عرفان صدیقی نے نارنگ کے انتقال کو بڑا علمی و ادبی نقصان قرار دیا۔ اس سے قبل سینٹر ڈنیش کمار نے پوائنٹ آف آرڈر پر گوپی چند کی وفات کی خبر دی جس پر ایوان نے خراج عقیدت کے لئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔