شعیب اختر کی سرعام توہین قابل مذمت اقدام ہے: سینیٹر عرفان صدیقی


اسلام آباد(صباح نیوز)سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے رکن اور مسلم لیگ(ن)سے تعلق رکھنے والے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ ٹی-وی سپورٹس پروگرام میں نامور کرکٹر شعیب اختر کے ساتھ میزبان کی طرف سے روا رکھا گیا،

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ طرز عمل اخلاقیات کے منافی تھا۔ وزارت اطلاعات کو اس کا سختی سے نوٹس لینا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ وطن کا نام روشن کرنے والے کھلاڑی وطن کی آبرو ہوتے ہیں۔ ان کی سرعام توہین انتہائی قابل مذمت اقدام ہے۔