اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر اعظم عمران خان نے ٹیکس کے نظام میں بہتری اور آسانی کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ٹیکس کی ریکارڈ کیلکشن عوام کے حکومت پر اعتماد کی عکاسی ہے۔
ان خیالات اظہار وزیر اعظم عمران خان نے ماہر معاشیات آرتھر بیٹزلافر سے ملاقات کے دوران کیا، جس میں مشیر خزانہ شوکت ترین بھی موجود تھے، اس موقع پر عمران خان نے پاکستانی ٹیکس کے نظام کی مختلف جہتوں پر گفتگو کی۔
وزیراعظم عمران خان نے ٹیکس سے متعلق کہ ٹیکس کی ریکارڈ کیلکشن عوام کے حکومت پر اعتماد کی عکاسی ہے اور اس اعتماد کو برقرار رکھنے کیلیے حکومت ٹیکس کے نظام میں بہتری اور آسانی کو یقینی بنارہی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ماہر معاشیات سے ملاقات کے دوران پوری دنیا میں رائج ٹیکس نظام کی مثبت اور منفی اثرات زیر گفتگو رہے اور پاکستان میں ٹیکس بیس بڑھانے اور نظام کی بہتری اور جدت پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
وزیراعظم عمران خان کی آرتھر بیٹز لافر سے ملاقات کے دوران عوام پر ٹیکس کا بوجھ کم کرنے کے ساتھ نظام میں آسانی لانے پر بھی غور کیا گیا۔