اداروں سے ا لتجا ہے ملک کو ڈوبتا نہ دیکھیں، حل کی طرف بڑھیں،فواد چوہدری


اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ذمہ داروں سے ا لتجا ہے ملک کو ڈوبتا نہ دیکھیں، حل کی طرف بڑھیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوں نے کہا کہ سٹاک مارکیٹ میں مندی اور ڈالر کی قدر میں اضافے نے بجٹ پر ردعمل دیا ہے، تمام طبقات جو سمجھ رکھتے ہیں اس مسلط حکومت کی طفلانہ معاشی پالیسیوں پر انگشت بدنداں ہیں۔

ان حالات میں ورق پلٹنے کی ضرورت ہے دونوں اداروں کی لیڈرشپ ملک کو کنارے پر بیٹھ کر ڈوبتا نہ دیکھے حل کی طرف بڑھیں۔