آصف زرداری سے طارق بشیر چیمہ اور سالک حسین کی ملاقات


لاہور (صباح نیوز)سابق صدر آصف زرداری سے وفاقی وزرا طارق بشیر چیمہ اور چودھری سالک حسین نے ملاقات کی ہے۔

اس موقع پر آصف زرداری نے کہا کہ گندم میں پاکستان کو خود کفیل بنانا اتحادی حکومت کی پہلی ترجیح ہے،کاشتکار خوشحال ہوگا تو ملک خوشحال ہو گا۔وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ بجٹ میں کاشتکاروں کو خصوصی طور پر ریلیف دیا گیا ہے۔