پچھلی حکومت کے مقابلے میں بجٹ بہتر ہے،شہباز شریف


اسلام آباد (صباح نیوز)وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پچھلی حکومت کے مقابلے میں یہ بجٹ کئی طرح کی نمایاں بہتری دکھا رہا ہے۔

ان خیالت کااظہار شہبازشریف نے اتوار کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو تعلیم کے زیادہ مواقع فراہم کئے گئے ہیں جن میں بلوچستان کو خاص طور پراہمیت دی گئی ہے۔

معاشی طور پر کمزورطبقات کوسبسڈی دی گئی۔سب سے اہم پہلو یہ ہے کہ امیروں کے غیرپیداواری اثاثوں پر ٹیکس لگادیاگیا  ۔