ڈاکٹرشیریں مزاری کو پی ٹی آئی میں بڑا عہدہ مل گیا، سینئر نائب صدر مقرر


اسلام آباد(صباح نیوز) تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹرشیریں مزاری کو پی ٹی آئی کی سینئر نائب صدر مقرر کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹرشیریں مزاری کو پی ٹی آئی کی سینئر نائب صدر مقرر کردیا گیا ، عمران خان کی منظوری سے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نوٹیفکیشن شیئر کرتے ہوئے ڈاکٹر شیریں مزاری کو مبارک باد دی۔یاد رہے گذشتہ ہفتے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی منظوری کے بعد ڈاکٹر یاسمین راشد کو صدر وسطی پنجاب تحریک انصاف مقرر کیا تھا۔۔۔