تحریک انصاف کے استعفیٰ،قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی اپوزیشن کو دینے کا فیصلہ


اسلام آباد(صباح نیوز)بجٹ اجلاس سے قبل حکومت اور اپوزیشن کی اہم مشاورت،قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی اپوزیشن کو دینے کا فیصلہ کیا گیا، تاہم  خزانہ، قانون وانصاف اور استحقاق کمیٹیوں کی سربراہی حکومت کے پاس رہے گی۔ وفاقی وزرا سید خورشید شاہ اور مرتضی جاوید عباسی نے جمعہ کے روز قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی،پیپلزپارٹی کے رکن سید مصطفی شاہ بھی ملاقات میں موجودتھے۔

اجلاس میںبجٹ اجلاس کے دوران ایوان کو چلانے پر مشاورت ہوئی، جبکہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ حکومت کی طرف سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین رکھنے والی تمام قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی اپوزیشن کو دی جائے گی،یہ بھی فیصلہ ہوا کہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیاں برائے خزانہ ،قانون وانصاف اور استحقاق کی سربراہی حکومت اپنے پاس رکھے گی، پیپلزپارٹی کو صنعت و پیداوار ،تجارت،آبی وسائل اور انسانی حقوق سمیت چھ قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی دی جائے گی، باقی قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی اتحادی جماعتوں کو دی جائے گی۔