صدر مملکت نے تین چینی اساتذہ کو تمغہ امتیاز بعد از وفات عطا کرنے کی منظوری دیدی


اسلام آباد (صباح نیوز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تین چینی اساتذہ کو تمغہ امتیاز بعد از وفات عطا کرنے کی منظوری دے دی۔ کنفیوشس انسٹیٹیوٹ، کراچی کے ہوانگ گوئی پِنگ، تِنگ موفانگ، چھن سائی کو تمغہ امتیاز بعد وفات عطا کیا گیا ہے۔ تینوں اساتذہ 26 اپریل کو کراچی دہشت گرد حملے میں  جاں بحق ہوئے تھے۔

جمعرات کے روز ایوان صدر کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان کے مطابق ، اعزاز پاک چین دوستی مستحکم کرنے  اور تعلیم و ثقافت کے شعبوں میں تعلقات بہتر بنانے کے اعتراف میں دیا گیا۔ اعزازات آئین کے آرٹیکل 259 اور اعزازات ایکٹ 1975 کے تحت عطا کئے گئے۔