ملکی مسائل کا صبر و تحمل سے مقابلہ کرنا پڑے گا، راجہ پرویز اشرف


اسلام آباد(صباح نیوز) اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ملکی مسائل کا صبر و تحمل سے مقابلہ کرنا پڑے گااور مسائل کا حل مل جل کرنکالنا پڑے گا۔ جس دن  تحریک انصاف کے اراکین نے استعفے دیئے اسی روزسے ان کی تنخواہیں روک دی گئی ہیں ،استعفے دینے والے کچھ اراکین نے رابطے کئے ہیں ، جن حضرات نے استعفے دئیے ہیں ان کے دستخط نہیں ملتے، وہ ہاتھ سے لکھ دیں ،ابھی وقت موجود ہے ، جب وقت ختم ہوگا فیصلہ کرونگا، ۔

پاکستان انسٹیٹیوٹ آف پارلیمانی سروسز(پپس) میں منعقدہ ورکشا پ سے خطاب کے دور ان صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ تحریک انصاف کے جن حضرات نے استعفے دیئے ہیں ان میں شکوک وشبہات ہیں۔ انہوں نے کہاکہ استعفی دینا کے کچھ قواعد و ضوابط ہیں ،اگر کوئی ممبر استعفی دیتا ہے تو میرا فرض ہے تعین کروں کہ بغیر کسی دبا کے استعفی دیا گیا ۔ انہوں نے کہاکہ جب تک یہ بات واضح نہ ہو استعفی منظور نہیں کیا جاسکتا ۔ انہوں نے کہاکہ جن حضرات نے استعفے دیئے ان میں شکوک وشبہات ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ استعفے دینے والوں میں کچھ لوگوں نے رابطے کیے ہیں ،فی الحال میں اراکین کا منتظر ہوں جب وقت ختم ہوگا تو فیصلہ کروں گا ۔ انہوں نے کہاکہ جس تاریخ سے استعفے آئے ان کی تنخواہ روک دی گئی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ہدایت کردی ہے کہ جنہوں نے ایوان میں استعفے دیئے ان کی تفصیلات دی جائیں ۔

انہوں نے کہاکہ بجٹ بل منظور کرنے کا اختیار صرف قومی اسمبلی کے پاس ہے ،بجٹ کے بارے میں درست معلومات کا عوام تک پہنچنا عوام کا حق ہے ،اس میں پارلیمنٹری رپورٹرز کا اہم کردار ہوتا ہے ،اس ورکشاپ میں بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا ۔ انہوں نے کہاکہ پارلیمان کی رپورٹنگ کرنا اور صحیح معنوں میں معلومات پہنچاناقابل قدر ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پریس گیلری میں بیٹھے ہوئے دوست اچھے انداز میں رپورٹ کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ قومی اسمبلی کا عملہ ہر وقت مدد کیلئے تیار ہے ،بجٹ کے معاملات ٹیکنیکل ہوتے ہیں اسے سمجھنا ضروری ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پپس انتظامیہ کا بھی شکر گزار ہوں،یہ ادارہ انقلابی انداز میں آگے بڑھے ،ہم سب کو ایک دوسرے کا ساتھ دینا بڑے گا ۔ انہوں نے کہاکہ ملکی مسائل کا صبر و تحمل کے ساتھ مقابلہ کرنا پڑے گا ،اسکا مل جل کر حل نکالنا پڑے گا ۔