سیکٹرای بارہ کے متاثرین سی ڈی اے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے


اسلام آباد(صباح نیوز)اسلام آباد کے سیکٹر ای بارہ کے متاثرین کو 35 سال بعد بھی معاوضہ اور حقوق نا ملنے کا معاملہ  متاثرین سی ڈی اے کے خلاف کارروائی کے لیے درخواست لیکر اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئے

متاثرین نے چیف جسٹس اطہر من اللہ سے ملاقات کی اور ہائیکورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد نہ کرانے پر سی ڈی اے کے خلاف کاروائی کی استدعا کی، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے متاثرین کو  ہائیکورٹ کے حکم پر عمل درآمد کرانے کی یقین دہانی کرائی ، ہمارا مسئلہ 35 سال سے چل رہا ہے ،

متاثرین نے چیف جسٹس سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو اس وقت بچے تھے آج وہ جوان ہو چکے اب انکے بھی بچے ہیں ، متاثرین 14 جون 2021 کو ہائی کورٹ نے متاثرین کے حق میں فیصلہ دیا ، متاثرین ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود آج تک عمل درآمد نہیں ہوا ، متاثرین ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود جگہوں پر قبضے ہورہے ہیں، ہمیں باہر نکالا جا رہا ہے ، متاثرین چیف جسٹس اطہر من اللہ کا شکریہ اداکرتے ہیں انہوں نے ملاقات کی ۔