صدرمملکت کا قلعہ سیف اللہ میں ٹریفک حادثے پر اظہار افسوس


اسلام آباد (صباح نیوز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں ٹریفک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحومین کیلئے دعائے مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی ہے۔

صدرمملکت نے جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی بھی کیا ہے۔ صدر مملکت  ڈاکٹر عارف علوی نے قلعہ سیف اللہ حادثے کے زخمیوں کیلئے جلد صحتیابی کی دعا بھی ہے۔

صدر مملکت کی زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت۔ صدر مملکت نے آئندہ اس قسم کے حادثات کی روک تھام کیلئے اقدامات کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

واضح رہے کہ بدھ کے روز بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں مسافر وین گہری کھائی میں گرنے کے نتیجہ میں 22مسافر جاں بحق اور ایک بچہ زخمی ہو گیا تھا۔