سپریم کورٹ آف پاکستان میں آئندہ عدالتی ہفتے کے دوران اہم مقدمات کی سماعت کے لیے چھ بینچ تشکیل


اسلام آباد(صباح نیوز)سپریم کورٹ آف پاکستان میں آئندہ عدالتی ہفتے کے دوران اہم مقدمات کی سماعت کے لیے چھ بینچ تشکیل دے دیئے گئے ہیں۔عدالت عظمی کی جانب سے جاری  کازلسٹ کے مطابق بینچ نمبر ایک چیف جسٹس عمر عطا بندیال،جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس عائشہ ملک پر مشتمل ہے۔

جسٹس قاضی فائز عیسی اور جسٹس یحییٰ خان آفریدی بینچ نمبر دو جبکہ بینچ نمبر تین جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس امین الدین خان پر مشتمل ہے۔

کازلسٹ کے مطابق بینچ نمبر چار جسٹس اعجاز الاحسن جسٹس منیب اختر اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی پر مشتمل ہے اور بینچ نمبر پانچ کے ممبران میں جسٹس مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس منصور علی شاہ شامل ہیں۔ جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس جمال خان مندوخیل بینچ نمبر چھ میں مقدمات کی سماعت کریں گے۔