پاکستان اورآذربائیجان کامختلف شعبوں میں تعاون کومضبوط بنا نے کی خواہش کااظہار


اسلا م آباد(صباح نیوز)پاکستان اور آذربائیجان نے تیل، توانائی اور سیاحت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ اس خواہش کا اظہاراسلام آباد میں پاکستان کیلئے آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف اور پٹرولیم کے وزیر مملکت ڈاکٹرمصدق ملک کے درمیان ملاقات میں کیاگیا۔

وزیرمملکت نے دونوں ملکوں کے درمیان طویل مدتی تعلقات کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت ان تعلقات کو مزید مستحکم بنائے گی۔

انہوں نے کہا کہ توانائی کے تمام شعبوں میں تعاون کیلئے پٹرولیم ڈویژن سے فوکل پرسن مقرر کیا جائے گا۔

وزیر مملکت نے ایل این جی کے شعبے میں آذربائیجان کی سرکاری آئل کمپنی کی طرف سے دس کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی تجویز کا خیرمقدم کیا