یہ حکومت نہیں پاکستانی عوام پر عذاب ہے، شاہ محمود قریشی


اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جو عوام کو “ریلیف” دینے کے بہانے مسلط کئے گئے وہ پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں 60 روپے اور بجلی کے ٹیرف میں ایک دن میں47فیصد کا ہوشربا اضافہ کر چکے ہیں۔

ان خیالات کااظہار شاہ محمود قریشی نے آج ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ یہ حکومت نہیں پاکستانی عوام پر عذاب ہے۔ ملک مزید انکی نااہلی کا بوجھ برداشت نہیں کرسکتا۔ان کا کہنا تھا کہ امپورٹڈحکومت نامنظور۔